Home    MQM    Forums   
 

یوگوسلاویہ کے سابق صدر سلوبوڈان ملاشووِچ ہیگ کی جیل میں مردہ پائے گئے ہیں۔ چونسٹھ سالہ ملاشووِچ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹربیونل کے سامنے جنگی جرائم اور نسلی کشی کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ انکے خلاف ١٩٩٥ ميں ٨٠٠٠ مسلمانوں کو قتل کرنے کے مقدمات بھی چل رہے تھے۔

ٹربیونل نے گزشتہ ماہ ملاشووِچ کی جانب سے علاج کے لیے روس جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ انہیں بلند فشار خون اور دِل کا عارضہ لاحق تھا۔ ان کی خراب صحت کے باجود ان کی اچانک موت پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹربیونل نے ملاشووِچ کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔

ملاشووِچ پر بوسنیا، کرو ایشیا اور کوسوو کی جنگوں کی دوران جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ ان پر انیس سو بانوے اور پچانوے کی بوسنیا کی جنگ کے دوران جس میں دو لاکھ لوگ مارے گئے تھے نسل کشی کا الزام تھا۔ ملاشووِچ سن دو ہزار تک تیرہ سال ملک کے صدر رہے تھے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان جنگوں کے مرکزی کردار منظر سے ہٹ گیا ہے اور اب ’ان ہزاروں مردوں عورتوں اور بچوں کو یاد کرنے کا وقت جو ملاشووِچ کی کارروائیوں کا شکار ہوئے۔‘

 


Mohajir Qaumi Movement

© Copy rights 2003-2012